نئی دہلی ، 4 جولائی (یو این آئی) صدر جمہوریہ در و پدی مرمو نے جمعہ کو راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ 2025 کی ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی اپنے مختصر خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ کھیل، ڈسپلن ، عزم اور ٹیم ورک
کو فروغ دیتے ہیں۔
کھیلوں میں لوگوں، علاقوں اور ممالک کو جوڑنے کی ایک منفر د طاقت ہوتی ہے ہندوستان میں کھیل قومی اتحاد کا ایک مؤثر ذریعہ رہے ہیں۔
جب بھی اولمپکس یا کسی بین الاقوامی مقابلے میں ترنگا لہراتا ہے تو تمام شہری خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں۔