: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برسبین ، 15 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی ٹیم کے تیزگیندباز محمد سراج پر برسبین میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن جمعہ کے روز اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سےپھر نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔
سراج پر اس سے پہلے سڈنی ٹسٹ کے دوران بھی نسلی تعصب پر مبنی جملوں کا سامنا کرنا
پڑاتھا جس کے بعد بی سی سی آئی نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کیا تھا اور کرکٹ آسٹریلیا سے سخت کارروائی کی مانگ کی تھی لیکن سراج پر سڈنی کے بعد برسبین میں بھی نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔
آسٹریلیائی میڈیا کی خبر کے مطابق کچھ ناظرین نے سراج کے علاوہ واشنگٹن سندر کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔