the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ، 2دسمبر(یو این آئی)جوش وجذبہ، سخت محنت، لگن اور جاں فشانی کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی، ایک نہ ایک دن ضرور کام آتی ہےجہد مسلسل سے کوئی بھی ہدف اور مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے اس کی تازہ ترین مثال کھگڑیا کے محمد سرفراز ہیں جنہوں نے اپنے جذبہ جنوں،جوش و امنگ اور جاں فشانی سے زبردست کامیابی حاصل کی ہے سابقہ میچوں میں ان کی غیر معمولی کارکردگی اور بے پناہ قائدانہ صلاحیتوں کے مد نظر انہیں سنتوش ٹرافی 75 نیشنل فٹ بال چمپئن شب کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
یکم دسمبر سے کلنگا اسٹیڈیم بھونیشور میں سنتوش ٹرافی 75 نیشنل فٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔محمد سرفراز کی قیادت میں بہار کی 22 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ ٹیم یکم دسمبر سے تین دسمبر تک ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔بہار



ٹیم کا پہلا مقابلہ میزبان ٹیم سے یکم دسمبر کو ہوا۔ اس کی اطلاع بہار فٹبال ایسوسی ایشن کے سکریٹری سید امتیاز حسین نے دی ہے۔
ٹیم اس طرح ہے: محمد سرفراز(کپتان) محمد فہمی، رویش رنجن جیسوال، صلاح الدین، سورو کمار، سبھاش سنگھ، شعیب، رابن چھتیری، آنند کمار، محمد سرور علی، محمد شاہ میر خلیل، سنی ٹڈو، انکت کمار، چتر ویندر ناتھ آریہ، شہباز خان، آکاش کمار،
ریزرو کھلاڑی: محمد شہبازخان، عارف خان، روی شنکر، آفتاب انصاری، محمد اے انصاری، چھتر شال کمار
خیال رہے کہ محمد سرفراز گزشتہ چار برسوں سے لگاتار سنتوش ٹرافی ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔ 2019 میں مغربی بنگال میں منعقد میچ میں بہار کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی غیر معمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.