حیدرآباد،11 اگسٹ (ذرائع) ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج نے اتوار کے روز 1983 کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے وکٹ کیپر سید کرمانی کی سوانح عمری 'اسٹمپڈ: لائف بیہائنڈ اینڈ بیونڈ دی ٹوئنٹی ٹو یارڈز' کا رسم اجرا انجام دیا۔کتاب کا اجراء ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر مہندر امرناتھ، ہندوستان کے سابق کپتان محمد اظہر الدین، تلنگانہ کے وزیر
محنت وویک وینکٹ سوامی اور دیگر معززین کی موجودگی میں کیا گیا۔
سراج نے کہا کہ کرمانی نوجوان نسل کے لیے تحریک کا ذریعہ رہے ہیں۔
جناب، جب آپ نے 1983 کا ورلڈ کپ جیتا تھا تو ہم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔یہ آپ کی ایک حوصلہ افزا اور متاثر کن کہانی رہی ہے۔
میں نے بہت سے کھلاڑیوں سے سنا ہے، وکٹوں کے پیچھے آپ کے غیر معمولی کارکردگی تھی۔