امروہہ : 05 مئی (یو این آئی) بھارتیہ کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی کوای۔
میل کے ذریعہ جان سے مارنے کی دھمکی کے ساتھ ہی ایک کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا ہے - تحریر کی بنیاد پر سائبر سیل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر محمد شامی ان دنوں انڈین پریمیئر
لیگ میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف میچ سے پہلے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی کی خبر سامنے آئی تھی۔
بتادیں کہ آئی پی ایل 2025 میں محمد شامی کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ، اب تک کھیلے گئے 9 میچوں میں وہ صرف 6 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔ شامی چوتھے میچ میں بغیر کوئی وکٹ لیے واپس آئے۔