: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/13جولائی(ایجنسی) ہندوستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی محمد کیف ، جنہوں نے تقریباً 12سال پہلے ہندوستانی ٹیم کے لئے آخری میچ کھیلا تھا،آج کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اس وقت ہندوستانی ٹیم انگلینڈ میں نیٹ ویسٹ سیریز کھیلنے ہی گئی ہوئی ہے ۔ اس موقع پر ریٹائر منٹ کا اعلان کرتے ہوئے کیف تھوڑے جذباتی بھی ہوئے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا 'میں آج ریٹائر ہورہا ہوں، اس تاریخی نیٹ ویسٹ سیریز کو 16 سال گزر چکے ہیں، جس کا میں بھی کبھی حصہ تھا۔' انہوں نے مزید لکھا، ' ہندوستان کے لئے کھیلنا
میرے لئے خوشی کی بات ہے۔
کیف نے بی سی سی آئی کے کارگزار صدر سی کے کھنہ اور کاگزار سکریٹری امیتابھ چودھری کو ای میل لکھا کہ میں آج سبھی طرح کے فرسٹ کلاس کرکٹ سے سبکدوش ہورہا ہوں، میرے لئے آج کا دن کافی اہم ہے کیونکہ 16 سال پہلے آج ہی کے دن سال 2002 میں لارڈس کے میدان میں نیٹ ویٹ سیریز کے فائنل میچ میں اپنی خاص پہچان بنائی تھی جو کہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا ، اس لئے میں آج ہی کے دن سبکدوش ہورہا ہوں ۔