احمد آباد ، 15 مئی (یو این آئی) سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کوسل مینڈس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پلے آف کے لیے گجرات ٹائٹنز کی ٹیم میں جوس بٹلر کی جگہ لیں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس
ایل) میں کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے وکٹ کیپر بلے باز کوسل مینڈس نے ٹیم کے لیے اپنا آخری میچ 7 مئی کو کھیلا تھا۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ اب وہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نہیں جائیں گے۔