میڈرڈ ، یکم مئی (یو این آئی) یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں ایف سی بار سلونا اور انٹر میلان کے در میان کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلہ 3-3 کی برابری پر ختم ہوا۔
مونٹوک کے اولمپک اسٹیڈیم میں بار سلونا نے بدھ کے روز اپنے چیمپئنز
لیگ سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں انٹر میلان کے خلاف گھر یلو میدان پر پیچھے ہونے کے بعد میچ کو 3-3 سے برابری پر ختم کیا۔
انٹر میلان نے میچ کا آغاز شاندار کھیل کے ساتھ کیا اور پہلے ہی منٹ میں اس کی ٹیم کے مارکس تھو رام نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔