نئی دہلی، 7 مئی (یو این آئی) ہندوستانی مردوں کی قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ منو لو مارکیز نے بدھ کو اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائر کے لیے کولکتہ میں 18 مئی سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے لیے 28 رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کیا
ہے۔
ہندوستان کو اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے فائنل راؤنڈ کوالیفائر کے گروپ سی میں بنگلہ دیش، ہانگ کانگ ، چین اور سنگا پور کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کے لیے اگلا بڑا چیلنج 10 جون کو کائی ٹیک اسپورٹس پارک میں ہانگ کانگ، چین کے خلاف میچ ہے۔