ایٹانگر ، 3 مئی (یو این آئی) شمال مشرق میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت وروزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ہفتہ کو اروناچل
پردیش کے کاملے ضلع کے راگا میں کھیلو انڈ یا ملٹی پر پر ہال کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ریاست کے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر کینٹو جینی، محنت اور روزگار کے وزیر نی تو دو کم اور راگا کے ایم ایل اے رو توم تیین بھی موجود تھے۔