: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی ) دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ اور جلد ہی بگ باؤٹ لیگ میں نظر آنے والے ہندستانی مکے باز منوج کمار نے بتایا ہے کہ گزشتہ چھ برسوں سے ان کے پاس کوئی اسپانسر نہیں ہے اور وہ مالی مشکلات سے دو چار
ہیں۔
منوج نے بتایا کہ کھیل کے دوران چوٹ سے نمٹنے کے لئے بھی انہیں بڑی رقم اپنی جیب سے خرچ کرنی پڑی ہے۔
ایسی صورت میں آئندہ بگ باؤٹ لیگ سے انہیں امید کی کرن ملی ہے جس سے انہیں اپنی اقتصادی حالت کو پٹری پر لانے کا موقع مل سکتا ہے۔