تلنگانہ ، 26 جون (یو این آئی) دو بار کی عالمی چیمپئن نکہت زرین، ٹوکیو 2020 اولمپک گیمز کی کانسی کے تمنے کی فاتح کو لینابور گو ہیں، اور سابق عالمی یو تھ چیمپئن انکشیتا بور و، 27 جون سے یکم جولائی تک تلنگانہ کے سرور نگر انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ایلیٹ خاتون باکسنگ ٹورنامنٹ میں قومی کیمپ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کرنے والی ہندوستان کی سر فہرست خواتین
باکسرز میں شامل ہوں گی۔
ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن اور تلنگانہ اسپورٹس اتھارٹی کے زیر اہتمام تلنگانہ باکسنگ فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں 15 یونٹس کی باکسر ز حصہ لیں گی، جن میں آٹھویں ایلیٹ ویمن نیشنل چیمپئن شپ کی ٹاپ 12 ٹیمیں شامل ہیں : ریلوے، ہریانہ ، آل انڈیا پولیس، سروسز ، پنجاب، چنڈی گڑھ ، اتر پردیش، دہلی، راجستھان، مہاراشٹر ، تمل ناڈو، اور پولیس، سکم۔