نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) سن رائزرز حیدر آباد (ایس آرامیچ اتوار کے روز یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن کے اپنے آخری گروپ اسٹیج میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) سے مقابلہ کرے گی دونوں ٹیمیں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں،
اس لیے میچ نمبر 68 صرف و قار کی جنگ بن کر رہ گیا ہے۔ تاہم، اس سال کے ٹورنامنٹ میں متضاد کار کردگی کے باوجود دونوں فرنچائزیں مثبت انداز میں اپنی مہم کا اختتام کرنا چاہیں گی۔
سن رائزرز حیدر آباد نے خراب شروعات کے بعد اپنے گزشتہ چار میں سے تین میچ جیت کر شاندار واپسی کی ہے۔