بکتر جلیل، 23 مئی (یو این آئی) ہندوستان کے اسٹار بیڈ منٹن کھلاڑی کدامبی سری کانت نے فرانس کے ٹوما جونیئر پوپوف کو شکست دے کر ملیشیا ماسٹر زبیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں
جگہ بنالی ہے۔
آج مردوں کے سنگلز کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میں سری کانت نے سخت محنت کرتے ہوئے ورلڈ نمبر 18 پوپوف کو ایک گھنٹہ 14 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 24-22، 17-21-22-20 سے شکست دی۔