: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دہرادون، 19 نومبر (یو این آئی) اتراکھنڈ کی کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزیر ریکھا آریہ نے منگل کو دہرادون میں منعقد ضلع سطح کے کھیل مہا کمبھ میں مہمان خصوصی کے طور پر مقابلہ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
محترمہ آریہ نے اعلان
کیا کہ اب کھیل مہا کمبھ کے تحت ریاستی سطح پر بہترین کار کردگی دکھانے والے بچوں کو بھی کھلاڑیوں کو ملنے والے چار
فیصد ریزرویشن میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے اس کے لیے ایک تجویز بھی تیار کر لی گئی ہے اور اس پر جلد عمل درآمد کر دیا جائے گا۔