کنور ۔ 2 جون (آئی اے این ایس) نسلوں سے کیرالا کے لوگوں کیلئے فیفا ورلڈ کپ ایک ماہ طویل تہوار کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہر چار سال بعد کیرالا کے دیہات اور شہر فٹبال کے چھوٹے مراکز میں تبدیل ہو جاتے ہیں، جہاں عالمی ستاروں کے بڑے بڑے کٹ آؤٹ، رات بھر میاچس کی نمائش اور برازیل، ارجنٹینا اور جرمنی کے حق میں گرما گرم مباحثے ریاست کی ثقافت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ لیکن اس بار فٹبال کے دیوانے کیرالا کیلئے ایک خاص وجہ فخر موجود ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ اس ریاست کا ایک کھلاڑی فیفا ورلڈ کپ کے اسٹیج پر نظر آئے گا۔ ریاست کی تاریخ میں پہلی بار کنور سے تعلق رکھنے والے فٹبالر تحسین محمد جمشید کو قطر کی 26 رکنی فیفا ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی وہ فیفا ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے پہلے ملیالی فٹبالر بن گئے ہیں۔ نوجوان ونگر کا انتخاب کیرالا کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ہے، جو طویل عرصے سے فٹبال سے گہرا لگاؤ رکھتا ہے لیکن اب تک اس کے کسی بھی کھلاڑی کو دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنمنٹ میں نمائندگی کا موقع
نہیں ملا تھا۔ مالا بار کے سیونز فٹبال میدانوں سے لے کر ہر ورلڈ کپ کے دوران قائم ہونے والے ہجوم سے بھر پور دیونگ سینٹروں تک، کیرالا میں فٹبال کو تقریب مذ ہبی عقیدت حاصل ہے۔ اس کے باوجود گزشتہ کئی دہائیوں میں متعدد با صلاحیت فٹبالرز پیدا کرنے کے باوجود، ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنا ریاست کیلئے ایک خواب ہی رہا تھا۔
تحسین، جو اس وقت قطر اسٹارز لیگ کے معروف کلب الدوحیل ایس سی کی نمائندگی کر رہے ہیں، قطر کے یوتھ نظام میں مسلسل ترقی کرتے ہوئے انڈر 16، انڈر 17- اور انڈر 19 ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں، جس کے بعد انہیں قطر کی سینئر قومی ٹیم میں جگہ ملی۔ اس سے قبل وہ قطر اسٹارز لیگ میں کھیلنے والے پہلے ہندوستانی ان ادکھلاڑی بن کر بھی تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ بائیں جانب کھیلنے والے اس باصلاحیت ونگر کو اپنی تیز رفتاری تخلیقی کھیل اور گول کرنے کی صلاحیت کیلئے جانا جاتا ہے۔ تحسین نے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوران افغانستان کے خلاف میاچ میں قطر کی سینئر قومی ٹیم کیلئے اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا۔