: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) کھیل پرموٹر اور ہریانہ سے راجیہ سبھا کے نومنتخب رکن کارتیکے شرما کو ہندوستانی کھیلوں میں ان کی غیر معمولی شراکت کے لئے انڈین اسپورٹس فین ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا ہے۔
ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ، ہندوستان کی پہلی اولمپک تمغہ جیتنے والی خاتون کھلاڑی کرنم مالیشوری اور اولمپک تمغہ جیتنے
والے پہلوان یوگیشور دت نے اتوار کی رات یہاں ایک تقریب میں کارتیکےشرما کی عزت افزائی کی۔
اس موقع پر کئی اسپورٹس شخصیات، ارجن ایوارڈز اور ڈروناچاریہ ایوارڈ یافتہ بھی موجود تھے جن میں ریسلنگ سے راج سنگھ، کرکٹ سے راج کمار شرما اور سرنجیت سنگھ، باڈی بلڈنگ سے بھوپیندر دھون، باکسنگ سے راجکمار سنگوان اور وکاس کرشنن شامل تھے۔