اوہائیو (امریکہ)، 11 اگست (یو این آئی ) روس کے کرین خشانوف نے آج سنسنائی اوپن کے افتتاحی میچ میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے ویلنٹائن روئیر کور است سیٹوں میں شکست دی یہ ان کے ہارڈ کورٹ کیریئر کی 200 ویں جیت ہے کرین
خشانوف نے آج یہاں ایک سنسنی خیز مقابلے میں فرانسیسی کوالیفائر ویلنٹائن روئیر کو 6-4، 7-6(6) سے شکست دی اس جیت کے ساتھ وہ ہارڈ کورٹ پر 200 میچ جیتنے کا کارنامہ انجام دینے والے 10 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
گریگور دیمتروف 318 جیت کے ساتھ اس فہرست میں سر فہرست ہیں۔