پیرس، 03 جون (یو این آئی) سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی نو واک جوکووچ نے فرنچ اوپن میں برطانیہ کے کیمرون نوری کو سنگلز ایونٹ میں شکست دے کر اپنی 100 ویں جیت حاصل کی۔
دوسری جانب قازقستان کے ایلیگزینڈر بلک نے شاندار کار کردگی کا
مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے ٹاپ کھلاڑی جیک ڈریپر کو شکست دی۔
پیر کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں 38 سالہ جو کووچ نے برطانیہ کے نوری کو براہ راست سیٹوں میں 6-2 6-3، 6-2 سے شکست دی اور مسلسل 16 ویں سال رولانڈ گیروس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔