لندن، 11 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنا کر لیجنڈری بلے باز راہل دراوڑ اور اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے
کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ 5 میں جگہ بنالی ہے۔
روٹ روٹ کی یہ 37 ویں ٹیسٹ سنچری تھی، جو انہوں نے لارڈز کے میدان میں عمدہ انداز میں مکمل کی۔
روٹ اب اس فہرست میں صرف سچن تیندولکر (51)، ژاک کیلس (45)، رکی پونٹنگ (41) اور کمار سنگا کارا (38) سے پیچھے ہیں۔