مانچسٹر ، 25 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ کے سر کردہ بلے باز جوروٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں ہندوستان کے راہل در اوڑ اور جنوبی افریقہ کے جیکس کیلس کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
جو روٹ نے ہندوستان کے
خلاف چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے دن جمعہ کو اپنی ناٹ آؤٹ اننگز کے دوران کیلس کو پیچھے چھوڑا اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
روٹ کے 157 ویں ٹیسٹ میں 13294 رنز ہو گئے ہیں اور انہوں نے ہندوستان کے راہل در اوڑ (164 ٹیسٹ، 13288) اور کیلس (166 ٹیسٹ،13289) کو پیچھے چھوڑ دیا
ہے۔