لندن، 16 جولائی (یو این آئی) دنیا کے نمبر ایک آل راؤنڈر ہندوستان کے رویندر جڈیجہ انگلینڈ میں 1000 رنز مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں جڈیجہ نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں ہندوستان کی دوسری اننگ میں ناقابل شکست 61
رنز بنائے لیکن ہندوستان یہ میچ 22 رنز سے ہار گیا جڈیجہ کی یہ مسلسل چوتھی نصف سنچری تھی۔ انہوں نے برمنگھم اور لارڈ ز دونوں میں جڑواں نصف سنچریاں بنائیں۔
ان سے پہلے صرف دو ہندوستانی بلے باز ہیں جنہوں نے انگلینڈ میں لگاتار چار 50+ اسکور بنائے ہیں۔