: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
راجکوٹ/6اکتوبر(ایجنسی) ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا نے تیسرے دن ہی تاریخی جیت درج کی، ٹیم انڈیا نے کھیل کے ہر شعبہ میں مہمان ٹیم کو شکست دی، ویسٹ انڈیز کے بلے باز ٹیم انڈیا کے گیند بازوں کے آگے بے بس نظر آئے، اور پہلی
انگیز میں 181 رن پر سمٹنے کے بعد فالو آن کھیلتے ہوئے دوسری انگیز میں بھی پوری ویسٹ انڈیز ٹیم 196 رنز پر آؤٹ ہوگئی.
اس سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگز نو وکٹ کھو کر 649 رنوں پر اعلان کیا، اسکے بعد ویسٹ انڈیز کو ہندوستانی گیند بازوں نے پہلی انگیز میں 181 رنوں پر سمٹ دی.