: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
راجکوٹ/3اکتوبر(ایجنسی) ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات کو راجکوٹ کے سوراشرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے. اس میدان پر دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے. اس سے پہلے 2016 میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوا تھا، جو کہ ڈرا تھا. اب ٹیم انڈیا کی
آنکھیں یہاں پر پہلی جیت درج کرنے پر ہوگی.
ایشیا کپ -2018 میں آرام کرنے کے بعد موجودہ دور کے بلے بازوں میں شمار ویراٹ کوہلی ایک بار پھر ہندوستان کی کپتانی کرنے کو تیار ہے، ہندوستان کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ اپنے گھر میں ٹیسٹ میچ کی سیریز کھیلنی ہے، جس کی شروعات جمعرات سے ہورہی ہے.