the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ہندوستان نے 2012 کے لندن اولمپک میں آٹھ کوٹہ مقام حاصل کئےتھے جسے اب اس نے نواولمپک کوٹہ کے ساتھ پیچھے چھوڑدیا ہے۔ہندوستان نے 2016کے پچھلے ریو اولمپک میں چھ کوٹہ مقام حاصل کئےتھے۔منیش کے کوٹہ حاصل کرتےہی ہندوستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ہندوستان نے خواتین زمرے کے کل پانچ اولمپک کوٹہ میں چار حاصل کرلئےہیں اور 57کلوگرام کا کوٹہ ابھی بھی باقی ہے۔ہندوستان نے مردوں کے زمرے میں کل آٹھ میں سے پانچ کوٹہ حاصل



کرلئےہیں اور 57،81اور 91کلوگرام کاکوٹہ حاصل کرنا ابھی باقی ہے۔
ٹورنامنٹ میں دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے وکاس کرشنن(69)اور سمرن جیت کور(60)فائنل میں پہنچ چکے ہیں جبکہ ایم سی میری کوم (51)،امت پنگھل(52)،لولینا (69)،پوجارانی(75)،آشیش کمار(75)اور ستیش کمار(91پلس)کو سیمی فائنل میں ہرانے کے بعد کانسے پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔
منیش نے بدھ کو باکس آف باؤٹ میں آسٹریلیا کے ہیریسن گار سائڈ کو 1-4سے ہراکر کوٹہ حاصل کرلیا۔منیش نے اس معابلے میں گارسائڈ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور انہیں یک طرفہ انداز میں مات دی۔منیش اور گارسائڈ کے درمیان 2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے فائنل میں مقابلہ ہوا تھاجہاں انہیں آسٹریلیائی مکے باز سے ہار کا سامنا کرنا پڑاتھا۔لیکن اس جیت کے ساتھ ہی منیش نے گارسائڈ سے حساب برابر کرلیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.