بنگلور ، 29 مئی (یو این آئی) ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ 25-2024 کے اپنے یورپی مرحلے کے لیے کل رات کیمپے گوڑا بین الا قوامی ہوائی اڈے سے نیدر لینڈ کے لیے روانہ ہو گئی یہ ٹورنامنٹ 7 سے 22 جون تک نیدر لینڈ کے ایمسٹیلوین اور
بیلجیم کے اینٹورپ میں منعقد ہو گا۔
ہندوستان اپنے یورپی مرحلے کا آغاز 7 اور 9 جون کو نیدر لینڈ کے خلاف دو مسلسل میچز سے کرے گا، جس کے بعد 11 اور 12 جون کو ارجنٹائن کے خلاف میچز ہوں گے۔
یہ تمام چار میچز ایمسٹیلوین کے دیگر اسٹیڈیم میں ہوں گے۔