: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ویلنگٹن، 31 جنوری (یو این آئی) تیز گیندباز شاردل ٹھاکر کے کمال کے آخری اوور کے بعد ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعہ کو چوتھے ٹی -20 میچ میں اسکور ٹائی ہو گیا اور ہندستان نے مسلسل دوسری بار سپر اوور میں دلچسپ جیت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل
کرلی۔
ہندستان نے تیسرے میچ میں شکست کے دہانے سے باہر نکل کر سپر اوور میں کامیابی حاصل کی تھی اور چوتھے میچ میں بھی اس نے یہی کارنامہ کر دکھایا۔
اوپنر کولن منرو (64) اور وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ (57) کی شاندار نصف سنچریوں کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں جاکر پھر لڑکھڑا گئی اور چار وکٹ گنوا بیٹھی۔