: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تھرو اننت پورم ، 06 ستمبر (یو این آئی ) وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن (91) اور سلامی بلے باز شکھر دھون (51) کی نصف سنچریوں سے ہندستان اے نے جنوبی افریقہ اے کو پانچویں اور آخری غیر سرکاری ون ڈے میچ میں جمعہ کو 36 رن سے شکست دے کر 4-1 سے سیریز پر قبضہ کر لیا۔
میدان گیلا ہونے
کی وجہ سے اوورز کی تعداد کم کرکے 20-20 اوور کر دی گئی۔
ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سنجو کی 48 گیندوں میں چھ چوکوں اور سات فلک بوس چھکوں کے سہارے 91 اور شکھر کے 36 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رنز کی بدولت 20 اوور میں چار وکٹ پر 204 رنز کا بڑا اسکور بنا لیا۔