: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،12جون (ایجنسی) انگلینڈ میں جاری آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زبردست مقابلے کا وقت تیزی سے قریب آتا جا رہا ہے اور عالمی کپ کے فاتح ہندوستان کے سابق کپتان کپِل دیو کے مطابق ہندوستانی ٹیم پاکستان کے مقابلے کہیں بہتر ہے۔
کپِل نے یہاں بدھ کو ایک پریس
کانفرنس میں ڈیلی فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارم 11 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا،’ہندوستانی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے جبکہ ہمارے وقت میں پاکستان کا پلہ کچھ بھاری ہوا کرتا تھا۔
ایسا اس لیے ہوا ہے کیونکہ گذشتہ دس سالوں میں ہندوستان نے اپنی بلے بازی، گیندبازی، فیلڈنگ اور تمام میدانوں میں خاص محنت کی ہے اور بہتری پیدا کی ہے‘۔