: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
برمنگھم، 04 اگست (ایجنسی) ہندستان کی جیت کی تمام امیدیں کپتان وراٹ کوہلی پر ٹکی ہوئی تھیں لیکن جیسے ہی وراٹ ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، انگلینڈ نے فتح حاصل کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگایا۔ انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ چوتھے دن ہفتہ
کو صبح کے سیشن میں 31 رنز سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ہندستان کو فتح حاصل کرنے کے لئے 194 رنز کا ہدف ملا تھا اور ہندستانی ٹیم نے پانچ وکٹ پر 110 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن ٹیم 54.2 اوور میں 162 رن پر سمٹ گئی۔