the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
چنڈی گڑھ 16جون(یواین آئی)لداخ کی وادی گلوان میں چین کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں تین ہندی فوجیوں کے مارے جانے پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے چین کی طرف سے ہندوستانی سرحد کے اندر مسلسل کی جارہی خلاف ورزیوں پر حکومت ہند کی جانب سے منہ توڑ اجواب دینے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے اس واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آج یہاں کہا’ہماری فوج کوئی کھیل نہیں کہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے افسروں اور جوانوں کو ہر تھوڑے دنوں بعد مار کھانی پڑے یا زخمی کردئے جائیں۔‘انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان پڑوسی ملک کی طرف سے بار بار کئے جارہے حملوں کا جواب دے جو ہمارے علاقائی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ہماری علاقائی خودمختاری پر ہورہے حملوں کو روکیں۔ ہندوستان کی طرف سے کسی بھی قسم کی کمزوری کے اشارے سے چین کا عمل مزید متشدد ہوجاتا



ہے۔
کیپٹن سنگھ نے کہا کہ حالانکہ سرحد پر کشیدگی کم کرنا ضروری ہے کیونکہ ہندوستان جنگ کے حق میں نہیں ہے لیکن ہمارا ملک اس موقع پر کمزوری نہیں دکھا سکتا اور چین کو دراندازی سے روکنے اور اپنی سرحدوں اور لوگوں پر حملوں کو روکنے کے لئے سخت رخ اپنانے کی ضرورت ہے۔
حالیہ دنوں ہند-پاکستان اور نیپال سرحدوں پر بڑھی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک صاف طور پر ایسی طاقتوں سے گھراہواہے جو کووڈ بحران کا فائدہ اٹھا کر ہندوستان کے امن کو خراب کرنے کے فراق میں ہے۔ہندوستان کسی بھی قیمت پرقومی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گا اور چاہے اندرونی سطح پر وبا سے لڑ رہا ہے ،یہ بیرونی چیلنجز کے ساتھ پوری طرح لڑنے کے قابل ہے۔
وادی گلوان تشدد میں جان گنوانے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیپٹن سنگھ نے کہا کہ پورا ملک اس غم کی گھڑی میں ہندوستانی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.