: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 03 ستمبر (یو این آئی ) ہندوستان نے برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جینرو میں سال کے چوتھے اور آخری آئی ایس ایس ایف عالمی کپ رائفل / پسٹل ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ طلائی، دو چاندی اور دو کانسی سمیت کل نو تمغے جیت کر میڈل
ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔
ہندستان نے پیر کو ختم ہونے والے ٹورنامنٹ کے آخری دن کل چار تمغے جیتے۔
اپوروي چندیلا اور دیپک کمار نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم مقابلے کا طلائی تمغہ اور انجم مدگل اور دويانش سنگھ پوار نے اس مقابلے کا کانسی کا تمغہ جیتا۔