نئی دہلی، 23 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی انڈر - 17 خواتین فٹبال ٹیم نے سیف انڈر - 17 خواتین چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کار کردگی جاری رکھتے ہوئے بھوٹان کے تھمپو شہر کے چانگلی ٹانگ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو 2-0 سے شکست دی آل انڈیا فٹبال
فیڈریشن کے بیان کے مطابق : " اس میچ کو سخت مقابلے کے طور پر دیکھا جارہا تھا، لیکن ہندوستانی ٹیم نے پُر سکون اور مؤثر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری جیت درج کی۔
ہندوستان کے لیے گول پرل فرنانڈیس (14 ویں منٹ) اور بو نفلیا شولائی (76 ویں منٹ) نے کیے۔