برلن، 26 جون (یو این آئی) ہندوستانی جو نیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے یہاں جاری چار ملکی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی روہت نے 45 ویں منٹ میں ہندوستان کے لیے برابری کا گول کیا جب کہ اجیت یادو نے 52 ویں منٹ میں چوتھے کوارٹر میں گول کر کے جیت کو یقینی بنایا اس سے قبل کپتان
ٹوبی میلن نے بدھ کو دوسرے ہاف میں آسٹریلیا کو برتری دلائی تھی۔
پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر حملے کیے لیکن پہلے دو کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
آسٹریلیا نے آخر کار تیسرے کوارٹر میں گول کیا جب 40 ویں منٹ میں ٹوبی میلن نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو 1-0 سے آگے کر دیا۔