: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سڈنی، 21 فروری (یو این آئی) لیگ اسپنر پونم یادو(19 رن پر چار وکٹ) اور تیز گیند باز شکھا پانڈے (14 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندستان نے آسٹریلیا کو جمعہ کو آئی سی سی خواتین ٹی-20 عالمی کپ کے پہلے مقابلے میں 17 رن سے شکست دے دی۔
ہندستانی خواتین ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے
دپتی شرما کی 46 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 49 رن کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں چار وکٹ پر 132 رن بنائے جس کے جواب میں میزبان آسٹریلیا کی ٹیم 19.5 اوور میں 115 رن ہی بناسکی۔
ہندستان کی جانب سے پونم اور شکھا نے بہترین گیند بازی کرکے آسٹریلیا ئی ٹیم کو باندھے رکھا اور ٹورنامنٹ کی شروعات جیت سے کی۔