: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پرتھ/18ڈسمبر(ایجنسی) آخر کار مضبوط مانے جانے والی ٹیم انڈیا کی پرتھ ٹیسٹ میں پول کھل ہی گئی۔ اسے آسٹریلیا نے 146 رن سے شکست دیکر سیریز 1۔1 سے برابری کرلی ہے۔ پانچویں دن ٹیم انڈیا نے 15 اوور بلے بازی کرتے ہوئے صرف 28 رن کے اندر پانچ وکٹ گنوا کر ہار قبول کرلی۔ اگلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی پاری میں مارکس ہیرس(70)، ایران فنچ (50) اور ٹریوس
ہیڈ (58) کے دم پر 326 رن بنائے۔ جبکہ ٹیم انڈیا وراٹ کوہلی کے 123 اور اجنکے رہانے کے 51 رن کے باوجود 283 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ انڈیا کو اکھاڑنے میں ناتھن لائن(5/67( نے اہم کردار ادا کیا۔
دوسری پاری میں آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے 72 اور کپتان ٹیم پین کے 37 رن کے دم پر 243 رن کا اسکور بنایا۔ جبکہ محمد سمیع نے 56 رن دیکر چھ وکٹ اکھاڑے۔