: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنئی، 21 جنوری (یو این آئی ) ہندستان کی پہلی عالمی چمپئن بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو گزشتہ چند ماہ کی اپنی خراب کارکردگی سے مایوس نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کو بہتر بنانے کے لئے ذہنی مضبوطی پر کام کر رہی
ہیں۔
اولمپک سلور فاتح سندھو نے گزشتہ سال اگست میں عالمی چمپئن شپ کا خطاب جیتا تھا لیکن اس کے بعد سے وہ کسی بھی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکیں۔
گزشتہ تقریبا پانچ ماہ میں انہوں نے صرف دو ٹورنامنٹوں کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔