نئی دہلی، 06 اگست (یو این آئی) گور واگر وال کی کینیڈا میں قائم سرمایہ کاری فرم ہائجیا وینچرز نے ٹینس پریمیئر لیگ ( ٹی پی ایل) کے ساتویں سیزن سے پہلے گرو گرام گرینڈ سلیمرز ٹیم خریدنے کے ساتھ ہی اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا کو ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے ٹی پی ایل
ہندوستان کی چوتھی ایسی کھیلوں کی لیگ بن گئی ہے جو مسلسل ساتویں سیزن تک پہنچی ہے۔
اس کے تیز رفتار اور ناظرین کو پسند آنے والے فارمیٹ کی وجہ سے یہ لیگ مسلسل سرمایہ کاروں اور ناظرین کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔
گوروا گروال نے کہا: میرا ذاتی تعلق کھیلوں، خاص طور پر ٹینس سے ہے۔