: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد کے ملے پلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر محمد عبدالملک نے ہندوستانی کرکٹ میں قدم رکھتے ہوئے انڈر 19 اے ٹیم میں جگہ حاصل کی ہے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے منگل کو انڈر-19 اے اور انڈر-19 بی ٹیموں کا اعلان کیا ہے جو افغانستان انڈر-19 کے ساتھ ٹرائی سیریز میں حصہ لیں گی۔ یہ سیریز 17 سے 30 نومبر تک بنگلورو میں کھیلی جائے گی۔ بی سی سی آئی کی جانب سے اعلان کے بعد ان کے والد محمد عبدالسبحان کی قیادت میں لکڑی کاپل میں واقع میگنیٹ انفرا کمپنی کے دفتر میں اسٹاف کے ساتھ کیک کاٹا اور پٹاخے جلا کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ والد عبدالسبحان نے بتایا کہ انہیں بھی بچپن سے کرکٹ سے لگاؤ ہے مگر ان کا
بیٹا وہ مقام حاصل کر رہا ہے جو وہ خود نہ کر سکے، اس پر انہیں بے حد فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوچ عدنان کی سخت محنت اور رہنمائی سے ہی محمد ملک نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد عبدالملک نے کہا کہ وہ 17 نومبر کو بنگلورو میں افغانستان کے خلاف شروع ہونے والی سیریز میں حصہ لینے والے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی نمائندگی کرنا ان کا بچپن کا خواب ہے اور وہ اس خواب کو پورا کرنے کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملک نے مزید بتایا کہ وہ محمد سراج سے متاثر ہوکر محنت کی اور اب انڈر-19 ٹیم میں موقع ملا ہے۔ حیدرآباد کے ایک اور نوجوان کھلاڑی آرون جارج کو انڈیا انڈر-19 بی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جب کہ محمد عبدالملک انڈر-19 اے ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں