حیدر آباد ، 19 جولائی (یو این آئی) بہار کے دستبردار ہونے کے بعد حیدر آباد 3 سے 10 اگست تک خواتین کبڈی ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کرے گا۔
انٹر نیشنل کبڈی فیڈریشن (آئی کے ایف) کے زیر اہتمام ہندوستانی امیچور کبڈی فیڈریشن (اے کے ایف آئی) کے تعاون سے حیدر آباد کے گاچی
باولی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے اس ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ہندوستان کے علاوہ ایران ، بنگلہ دیش، نیدر لینڈ ، جاپان، پولینڈ ، یوگانڈا، کینیا، ہنگری، تھائی لینڈ ، نیپال، جرمنی اور ارجنٹینا نے خواتین کے کبڈی ورلڈ کپ کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔