: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مسقط، 09 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کپتان ہر من پریت سنگھ کو ایف آئی ایچ ہاکی اسٹار ایوارڈ ز 2024 کی تقریب میں سال کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے ، جبکہ سابق گول کیپر پی آر سر یجیش کو سال کے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ایوارڈ ز یہاں جمعہ کی رات ووٹنگ کے عمل کے ذریعے منعقد ہوا جس
میں ماہرین کے پینل ، قومی انجمنوں کے نمائندوں، کپتانوں اور ان کی ٹیموں کے کوچز کے ساتھ ساتھ شائقین اور میڈیا نے بھی شرکت کی۔
ہر من پریت ، جسے جدید ہاکی میں سب سے اوپر ڈریگ فلکر کہا جاتا ہے، پیرس 2024 اولمپکس میں ہندوستان کی اولمپک تمغہ مہم کی کلید تھی، جس نے 10 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کے طور پر کام کیا تھا۔