احمد آباد ، 21 مئی (یو این آئی) پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بناچکی گجرات ٹائٹنز جمعرات کو لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف جیت درج کر کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی پوائنٹس ٹیبل میں سر فہرست پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے
میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب، کوالیفکیشن کی دوڑ سے باہر ہو چکی لکھنو لیگ سیزن کا مثبت اختتام کرنا چاہے گی۔
شبھمن گل کی قیادت والی گجرات ٹائٹز نے پچھلے چھ میچوں میں پانچ جیت درج کرتے ہوئے مسلسل اچھی کار کردگی دکھائی ہے۔