: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) حکومت نے اگلے مہینے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے مردوں کے ایشیا کپ اور اکتوبر میں ہونے والے خواتین کے یک روزہ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچوں کی اجازت دے دی ہے حکومت نے کہا ہے کہ ہندوستان دو طرفہ مقابلوں کے لیے نہ تو پاکستان
کی میز بانی کرے گا اور نہ ہی اس کا دورہ کرے گا، لیکن اس کے ایتھلیٹس اور ٹیمیں ان کثیر جہتی مقابلوں میں حصہ لے سکتی ہیں جن میں پاکستان بھی شریک ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ اور اکتوبر میں ہونے والے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچوں کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔