: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی ) سابق ہندستانی کرکٹر اور اب مشرقی دہلی سے موجودہ ایم پی گوتم گمبھیر نے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سي اے) کے صدر رجت شرما پر نشانہ لگاتے ہوئے منگل کو کہا کہ ان کے صدر بننے کے بعد سے دہلی کی کرکٹ میں کافی تنزلی آئی ہے۔
دہلی کی ٹیم کے سابق کپتان اور ہندوستان کی 2007 کے ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ اور 2011
کے ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن رہے گمبھیر نے یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اپنے نام پر رکھے گئے گوتم گمبھیر اسٹینڈ کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں دہلی کرکٹ کی گرتی حالت پر تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے ڈی ڈی سی اے کے جوائنٹ سکریٹری راجن منچندا کے ساتھ کہاکہ ڈی ڈی سی اے کے انتخابات کے بعد سے ہی دہلی کے کرکٹ میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔