: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 26 اکتوبر (یو این آئی ) کھو کھو فیڈریشن آف انڈیا کے صدر سدھانشو متل نے کہا ہے کہ بالآخر ملک کے دیسی کھیل کو کھلاڑیوں میں کیریئر کے انتخاب کے طور پر تسلیم کیا جارہا ہے اور اس کے کھلاڑیوں کا محفوظ مستقبل ہے۔
کھو
کھو روایتی ہندوستانی کھیل ہے اور یہ اب ہندوستان میں نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کررہا ہے۔
اس کی تجربہ کار کھلاڑی ساریکا کلے کو رواں سال ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا جس سے کھو کھو کھلاڑیوں اور کھو کھو یونین آف انڈیا میں ایک نئی توانائی آئی ہے۔