تلنگانہ 17 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے کریم نگر ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت نوجوان کرکٹر کو آئی پی ایل ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔ 21 سالہ پیرالا اَمن راؤ کو منگل کے روز منعقدہ آئی پی ایل نیلامی میں 30 لاکھ روپے میں Rajasthan Royals نے اپنی
ٹیم میں شامل کرلیا۔امن راؤ اس وقت حیدرآباد کی جانب سے انڈر-23 زمرے میں رنجی کرکٹ ٹورنمنٹ میں مقابلے کھیل رہے ہیں۔ حال ہی میں منعقدہ مسٹاق علی کرکٹ ٹورنمنٹ میں انہوں نے 160 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو نصف سنچریاں اسکور کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔