: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پیرس/24اکتوبر(ایجنسی) اسٹار شٹلر سائنا نہوال نے فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، انہوں نے چہارشنبہ (24 اکتوبر) کو کھیلے گئے پہلے دور کے مقابلے میں جاپان کی Saena Kawakami کو شکست دی، سری کانت نے بھی اپنا میچ جیت کر اگلے دور میں داخل
ہوئے، جبکہ سمیر ورما کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہوگیا.
ورلڈ نمبر -10 سائنا پچھلے ہفتہ ڈنمارک اوپن کے فائنل میں پہنچی تھی، انہوں نے اپنی وہیں شاندار پرفارم برقرار رکھتے ہوئے جاپانی کھلاڑی Saena Kawakami کو آسانی سے شکست دی، سائنا نے سنگلز کا یہ مقابلہ 21-11 21-11 سے جیت لیا.