: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی ، 04 نومبر (یو این آئی) دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے مابین جمعرات کو کھیلے جانے والے پہلے کوالیفائر سے آئی پی ایل 13 کا پہلا فائنلسٹ نکلے گا اور دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں کریں گی چار بار کی فاتح ممبئی نے 14 میچوں میں نو جیت اور 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ، جبکہ دہلی نے 14 میچوں میں آٹھ جیت اور 16 پوائنٹس
کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
ممبئی اور دہلی کے مابین پہلے کوالیفائر کی فاتح ٹیم 10 نومبر کو فائنل میں پہنچے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم 8 نومبر کو دوسرے کوالیفائر میں ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم کا سامنا کرے گی۔
ممبئی نے سب سے پہلے پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بنائی تھی لیکن وہ اپنا آخری لیگ میچ سن رائزرس حیدرآباد سے 10 وکٹوں سے ہار کر پہلے کوالیفائر میں کھیلے گی۔