چنئی، 19 جون (یو این آئی) ہاکی انڈیا اور تمل ناڈو حکومت نے جمعرات کو ایف آئی ایچ ہاکی مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ 2025 کے آفیشل لو گو کی نقاب کشائی کی۔
آج یہاں منعقدہ تقریب میں ہاکی انڈیا نے ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ تمل ناڈو 2025 کی
میزبانی کے لیے تمل ناڈو حکومت کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمت کی یاد داشت (ایم او یو) پر دستخط کیے اور آج ٹورنمنٹ کے لوگو کی باضابطہ نقاب کشائی بھی کی۔
نومبر سے 10 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے دو ہفتے کے ٹورنامنٹ کی مشترکہ 28 میز بانی چنئی اور مدورائی شہروں میں کی جائے گی۔