: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نیویارک، 02 ستمبر (ایجنسی) عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کندھے میں چوٹ کی وجہ سے اپنے مقابلے سے ہٹ کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے جبکہ 20 بار کے گرینڈ سلیم فاتح سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور 23 بار کی گرینڈ سلیم فاتح امریکہ کی سرینا
ولیمز نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
خواتین کی ایک الٹ پھیر میں دوسری سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي ہار کر باہر ہو گئیں۔
ٹاپ سیڈ اور گزشتہ چمپئن جوکووچ کا پری کوارٹر فائنل میں مقابلہ 23 ویں رینکنگ کے سوئٹزرلینڈ کے اسٹنسلاس واورنکا سے تھا۔